غریبوں کی حاجت روائی اور دلجوئی اسلام کا بنیادی درس ہے، مولانا لونی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی نائب امیر مولانا محمد حیات نائب امیر مولاناعبدالروف نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی محتسب شیخ الحدیث مولانا نیازمحمد صوبائی سیکرٹری حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی سرپرست مولانا خدائے نظر ناظم دوم مولانا قاری مہراللہ جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولانانعمت اللہ شیرانی ناظم حاجی حبیب اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی حافظ ثنااللہ شاہ شیرجان صالح مجاہد دشتی صوبائی صدر رحمت اللہ شاکر نے عیدالفطر پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کا دن رنگ ونسل کی تفریق وامتیاز کے بغیر پوری امت مسلمہ کے مابین اتحاد واتفاق کا عالمگیر پیغام، غربا ومساکین کے ساتھ ہمدردی وغمگساری کا مظہر، انہیں شریک مسرت کرنے کا عملی مظاہرہ کا پرمسرت موقع ہے اور اس خوشی کے موقع پر مجاہدین اسلام، شہدا، یتما، غربا اور متوسط طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں امت مسلمہ پیغام امن محبت، رواداری اور برداشت کو اجاگر کریں اسلام اور مسلمانوں کی تہذیبی شناخت کے بارے میں عالمی قوتوں کا انتہائی معاندانہ اور تحقیر آمیز ہے۔ کفری قوتوں نے مسلمان اور اسلام کے بدنام کرنے کے لیے فکری اور تشدد پسندی کے محاذکھول دئیے ہیں۔ اسلام اورمسلمان کے خلاف نفرت و عصبیت کی مہم شروع کر چکی ہے موجودہ حالات میں ان سازشوں کی قلع قمع کرنے کے لیے امت مسلمہ پربڑی زمہ داریاں عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مجاہدین اسلام اور شہدا کے خاندانوں کو نہ بھولیں مجاہدین اسلام نے امت کی آزادی واستقلال کاجنگ لڑا کر فتوحات سے ہمکنار کیا اور آزادی وحریت کا راہ دکھائی انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اسلام اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راستے میں آنے والے مصائب وتکالیف پر صبرواستقامت کامظاہرہ کریں گی اوراپنی صفوں میں مکمل یکجہتی ، رواداری اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کردیں گے کہ ہم ایک متحد اور مضبوط ملت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں محتاجوں،غریبوں،یتیموں کو بھی شریک کرے اور ان کی مدد، معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے، محسن انسانیت نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے نہ صرف حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنے کا حکم دیا بلکہ عملی طور پر آپ صلی اللہ علیہ و سلم خود بھی ہمیشہ غریبوں ،یتیموں، مسکینوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے انہوں نے کہا کہ عید کی موقع پرنواجون عیاشیوں خرافات پر خرچ کرنے کی بجائے اس ملک کی یتیموں اور ناداروں پرخرچ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں