جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ،ایک فوجی پوسٹ متاثر


پیانگ یانگ:جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے دعوی کیا کہ جزیرہ نما کوریا کے عین درمیان واقع زون میں اتوار تین مئی کی صبح پہلے شمالی کوریائی فوجیوں نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں جنوبی کوریائی افواج نے کارروائی کی۔ شمالی کوریائی فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی پوسٹ متاثر ہوئی تاہم کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ بعد ازاں جنوبی کوریائی حکام نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کی گئی فائرنگ ممکنہ طور پر غیر دانستہ تھی۔ فی الحال اس پیش رفت پر شمالی کوریا کی حکومت کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔
Load/Hide Comments