عمران کی پریس کانفرنس اونٹ او ر لومڑی والی کباد ت کے مترادف ہے‘نواب رئیسانی
کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لومڑی نے اﺅنٹ کو کہا تھوڑا جاﺅ جلال دبدبہ دکھاﺅ اﺅنٹ نے خربوزہ کا فصل خراب کیا اور کچھ کھالیا ہے لومڑی نے اعتراض کیا اور کہا یہ کیا مزاق ہے اونٹ نے کہا ہمارا جاﺅ جلال ایسا ہی ہوتا ہے ا ن خیالات کااظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر ) پیغا م میں کہا ہے کہ ملک کے حکمرانوں سوچو ؟ آپ لوگ بہت خطرناک، خوفناک، طاقتور اور ظالم ہو لیکن ایک لاپتہ سیاسی کارکن ،طالبعلم اور شہری کے اغواءگمشدگی سے ہزاروں انسانوں کے دلوں میں محبت نہیں ریاست اور تم لوگوں کے خلاف نفرت پیدا ہورہی ہے چہرے پر خوف اور دل ودماغ میں نفرت اب یہ ظلم بند کیا جائے ۔
Load/Hide Comments


