کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کیساتھ بارشیں

کوئٹہ؛ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گردآلود طوفانی ہواں کے ساتھ کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش تو کہیں ہلکی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کردی وہی تیزطوفانی ہواؤں نے درختوں،سائن بورڈز اور دیگر کو بھی شدید نقصان پہنچایا سب سے زیادہ پلاسٹک سے ویجیٹبل فارمز بنانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ،پشین،قلعہ عبداللہ،مستونگ قلات،خانوزئی،قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ،سبی سمیت مختلف اضلاع تیز طوفانی ہواں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی زد میں رہے تاہم بارش کہیں موسلادھار برسی تو کہیں ہلکی بارش ہوئی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی ضرور کی البتہ تیز ہواؤں نے بازاروں قومی شاہراہوں پر لگے سائن بورڈز کو نقصان پہنچایا بلکہ درختوں،ویجیٹیبل فارمز و دیگر بھی بری طرح متاثر ہوئے بعض علاقوں میں گردآلود طوفانی ہواں کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے مسئلے کا بھی لوگوں کو سامنا کرنا پڑا اور گاڑی و موٹر سائیکل سواروں کو دن کے وقت لائٹس ان کرنا پڑی تیز ہواؤں سے انار،خوبانی،انگور کے باغات متاثر ہوئے بلکہ گندم اور زیرے کے فصلات کو بھی بعض علاقوں میں نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں تیز ہوائیں چلنے اور فضاآبر آلود رہنے کا سلسلہ عید کے دوسرے روز بھی جاری رہا جس سے لوگوں کو مشکلات درپیش رہے۔یاد رہے محکمہ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی تیز طوفانی ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی اور عوام کو محتاط رہنے کی تنبہ کی گئی تھی۔تیز ہوائیں چلنے سے نا صرف عید کی تہوار اور خوشیوں کا مزہ کرکرا ہوا بلکہ لوگوں کو اس سے نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں