وزیراعلیٰ بلوچستان کی آڑ نجی میں زلزلے سے مالی نقصانات پر انتظامیہ کو موثر امدادی کاروائی کر نے کی ہدایت
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار کی تحصیل آڑ نجی میں آنے والے زلزلے سے مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو موثر امدادی کاروائی کر نے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے،مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ متاثرہ مکانات کے مکینوں کو خیمے کمبل اور دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Load/Hide Comments


