چین میں کورونا کے پھیلاؤ کے سبب ایشین گیمز2022 ملتوی

چین میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمز کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایشین گیمز کا انعقاد 10 سے 25 ستمبر تک ہونا تھا لیکن یہ التوا کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ چین ملک کے کئی حصوں میں پھیلے انفیکشن پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ہانگژو ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی سے 200 کلومیٹر سے بھی کم کے فاصلے پر واقع ہے جس نے حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے وائرس کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کی وجہ سئے ایک ہفتے کے طویل لاک ڈاؤن کو برداشت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں