نیوکراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سنی تحریک کا کارکن قتل

کراچی (انتخاب نیوز) نیوکراچی سیکٹر فائیو ای میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان سنی تحریک کا کارکن محمد یوسف جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی، سنی تحریک کے کارکن کے قتل کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے،سنی تحریک کے رہنما فہیم الدین نے کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، انھوں نے مزید کہا کہ سنی تحریک کارکن کے قتل کا واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں