سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8سے سہ پہر تین بجے تک کر دیئے گئے۔ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8سے دوپہر ایک بجے ہوں گے۔قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔ ہفتہ کی چھٹی وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں