ڈیرہ بگٹی،نامعلوم افراد کی نواب قلعہ پر فائرنگ

ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار )ڈیرہ بگٹی کے علاقے سغاری سوئی میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد کا نواب قلعہ سغاری پر حملہ جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور زخمیتفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سغاری سوئی میں بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کے رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے بعد نواب بگٹی کے گن مینوں کی جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا حملہ آور اپنا اسلحہ چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر اپنے زخمی ساتھی کو اپنے ساتھ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مظاہرین کی جانب سے نواب محمد میر عالی بگٹی کے حق میں اور دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی جانب سے بگٹی قلعہ پر ہونے والے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بگٹی قبائل اپنے نواب کے ساتھ کھڑی ہے اس قسم کی بزدلانہ کارائیوں سے نہ ہمارے قائد اور نہ ہی ان کے کارکنوں کے حوصلے پست ہونگیںانھوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری پر قانونی کاروائی کرکے ان کو عدالت کے کہٹرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کا دائراہ وسیع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں