وندر،مویشیوں میں جان لیوا بیماری پھوٹ پڑی، متعدد مویشی ہلاک
وندر:سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقے پھئی میں گائے اور بکریوں میں جان لیوا نامعلوم بیماری پھوٹ پڑی بروقت اس کا تدراک نہیں کیا گیا تو وبائی شکل اختیار کرسکتی ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل سونمیانی وندر اور اس سے متصل اوتھل کے پہاڑی علاقوں پھء اور قرب و جوار میں گائے اور بکریوں میں پھیلنے والی جان لیوا بیماری جس میں ایک دن بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد 2سے 3دنوں کے اندر گائے اور بکریاں موت کا شکار ہو جاتی ہیں ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے مال مویشی پالنے والے لوگوں نے بتایا ہے کہ جان لیوا نامعلوم بیماری میں مبتلا ہونے والے گائے اور بکریوں کے منہ سے پانی جھاگ کی طرح نکلنا شروع ہوجاتا ہے اور وہ کھانا پینا بند کر دیتی ہے اور پھر 2سے 3دنوں کے اندر موت کی شکار ہو جاتیں ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 6سے 7قیمتی گائے اور درجن کے قریب بکریاں اس جان لیوا نامعلوم بیماری کی شکار ہوکر مرگئیں ہیں وندر میں حیوانات کا ہسپتال نہ ہونے کی وجہ ہم غریب گائے بکریاں پال کر گزر بسر کرنے والوں کو اپنے حلال جانوروں کو بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد مہنگی مہنگی حیوانات کی ادویات جانوروں کی پرائیویٹ کلینکوں اور میڈیکل اسٹوروں سے خریداری کی مالی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے ہماری زندگی بھر کی محنت کی ثمر اس جان لیوا نامعلوم بیماری میں مبتلا ہونے کے 2سے 3دنوں کے اندر موت کی شکار ہو جاتیں ہیں جس سے ہمیں باری نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں صوبائی وزیر لائیواسٹاک سیکرٹری لائیو اسٹاک بلوچستان ڈسٹرکٹ افسر لسبیلہ لائیواسٹاک سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل سونمیانی وندر اور اس سے متصل اوتھل کے پہاڑی علاقوں پھء و دیگر میں حلال جانوروں میں پائی جانے والی جان لیوا نامعلوم مرض کو وبائی شکل اختیار کرنے سے پہلے ہی اس پر قابو پانے کیلیے حیوانات کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اس خوفناک جان لیوا نامعلوم بیماری کو کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے اور ایسے فرض شناس ڈاکٹرز کی ٹیم روانہ کی جائے جو ضلعی ہیڈ کوارٹر سے لائی گئی ویکسین اور دیگر ادویات موجود جانوروں کو لگانے اور پلانے کے بعد بچنے والی ادویات اور ویکسین کو واپس لے جاکر مارکیٹ میں فروخت کرنے کی بجائے متاثرہ مال مویشی پالنے والے لوگوں میں تقسیم کریں تاکہ ان کے جانے کے بعد دوبارہ متاثر ہونے والے حلال جانوروں کے مالکان ان جانوروں کو پلا اور لگا سکیں ان مال مویشی پالنے والوں نے بتایا کہ اس جان لیوا نامعلوم بیماری میں مبتلا ایک بکری کو جب حلال کیا گیا تو اس کا جگر بری طرح سے متاثر ہوگیا تھا اور اس پر چھالے نکل آئے تھے اور ان سے پانی نکل رہا تھا انہوں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ہم غریبوں کی اپیل پر فوری طور پر احکامات صادر کرتے ہوئے محکمہ لائیواسٹاک لسبیلہ کے سربراہ کو حیوانات کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بمعہ ضروری ادویات کے روانہ کریں تاکہ ہم مزید مالی نقصانات سے محفوظ رہے سکیں۔


