پنجگور، جیرک بارڈر پرپھل آباد سمیت تمام انٹری پوائنٹ بند

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور بارڈر کمیٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیرک بارڈر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، پھل آباد سمیت تمام انٹری پوائنٹ بند کردیے گئے ہیں اس لیے گاڑی مالکان سے گزارش ہے کہ اپنی اپنی گاڑیاں جیرک بارڈر سے واپس بلالیں کچھ سازشی عناصر علاقے میں تعصب اور نفرت پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں، ان کی بلیک میلنگ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اس لیے جب تک بارڈر کا مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوگا بارڈر عارضی طور پر بند رہے گا۔ گاڑی مالکان بارڈر کمیٹی اور انتظامیہ کے اگلے اعلان تک بارڈر جانے کی زحمت نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں