عمران خان کے فوج پر الزامات بھونڈے ہیں، ریٹائرڈ فوجی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوج اور اس کی قیادت پر غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی بھی سامنے آگئے۔ پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے فوجیوں کا کہنا ہے کہ ہم افواجِ پاکستان اور اُس کی قیادت کیلئے متحد ہیں، ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن غدار نہیں۔ ریٹائرڈ فوجیوں کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کے ایک ایک افسر اور جوان نے وطن کے دفاع کی قسم اُٹھا رکھی ہے، ہم ان سازشی الزام کو مستردکرتے ہیں، افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔
Load/Hide Comments


