ہنزہ، گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج معمول پر آگیا
گلگت (انتخاب نیوز) گلگت کے علاقے وادی ہنزہ کے شیشیر گلیشئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج معمول پر آگیا۔حسن آباد پل گرنے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل روٹ فراہم کر دیا گیا۔ چھوٹی گاڑیوں کیلئے ساس ویلی روڈ کو کھول دیا گیا ہے۔ آر سی سی پل، واٹر چینل، پاور ہاﺅسز سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔زمینی رابطے کے ساتھ پانی اور بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے ۔
Load/Hide Comments


