خانہ جنگی کی سازش کو طاقت سے کچل دیا جائے، مسلم لیگ(ن)

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی نے قومی اداروں کیخلاف سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان پر زور دیا کہ آئین شکن عناصر کو آئین کی قوت سے نمٹاجائے اور ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کو قانون کی طاقت سے بلاتاخیراوربلاہچکچاہٹ کچل دیا جائے،لیگی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سابق غیرجمہوری وزیراعظم کی آئین اور عدلیہ سمیت قومی اداروں پر حملوں کے خلاف ’زیروٹالرنس‘ دکھاتے ہوئے فی الفور قانونی اقدامات کئے جائیں،آئین پر عمل درآمدہونا خود آئین کا تقاضا ہے، اس سے انحراف کی سزا بھی خود آئین نے تجویز کی ہے،سیاست کے بجائے سازش کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا آئین کا تقاضا ہے، سابق غیرجمہوری آئین شکن وزیراعظم عدلیہ ، الیکشن کمیشن اورقومی اداروں کو محض اسلئے نشانہ بنارہا ہے کہ وہ آئین پر چل رہے ہیں،ایسی گھناﺅنی سوچ اور اعلانات کرنے والے آئین کو نہیں مانتے تو آئین کے تحت وہ کسی رورعایت کے بھی مستحق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں