خضدار میں مختلف کوچ کمپنی کے دفاتر سیل
خضدار(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر خضدار کے نوٹس پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی کاروائی اوورچارجنگ کرنے پر مختلف کوچ کمپنی کے دفاتر سیل تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت موصول ہوئی کہ خضدار کراچی کوچز کرایہ میں اوورچارجنگ کرتے ہو? 1000 سے 1200 روپے وصول کررہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے نوٹس لیتے ہو? اسسٹنٹ کمشنر خضدار کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی نے اچانک چھاپہ مار کر اوورچارجنگ کے جرم میں مختلف کمپنیوں کے دفاتر کو سیل کردیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے گفتگو کرتے ہو? کہا کہ کسی بھی کمپنی کے بکنگ آفس میں سرکاری کرایہ نامہ آویزاں نہیں کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہیں کہ کمپنیوں نے عید کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہو? طلبائ و دیگر سواریوں سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں سرکار کی منظور شدہ کرایہ نامہ آویزاں کرنا لازمی ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار کی ہدایت پر عید الفطر کے ایام میں اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مسافر کرائے ناموں کے مطابق کرائے ادا کریں زائد کرایہ طلب کرنے پر فوری شکایت کریں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔


