جھل مگسی، لاشاری قبیلے کے دو گرہوں میں تصادم، 2 افراد قتل
جھل مگسی (انتخاب نیوز) پولیس ذرائع کے مطابق، گنداواہ پولیس ایریا میں لاشاری قبیلے کے دوگرہوں کھنجانی لاشاری اور جودھانی لاشاری قبیلوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق۔ پولیس کے مطابق دونوں اطراف سے دو آدمی جاں بحق ہوئے ہیں۔ کھنجانی لاشاریوں کی جانب سے محمدآصف کھنجانی لاشاری جاں بحق جبکہ جودھانی لاشاری قبیلہ کی جانب سے محمد نواز جودھانی لاشاری جاں بحق ہوئے۔پولیس علاقے میں امن بحال کرنے کیلے دونوں افراد کیخلاف چھاپے مار رہی ہے۔ آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Load/Hide Comments


