پاکستان کو گیس دینے والا علاقہ خشک سالی اور ہیضے کی وباءسے متاثر
ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) میروں، پیروں، سرداروں، بھوتاروں، جاگیرداروں، مزاروں کے گدی نشینوں کی زمینیں شاداب رہتی ہیں اور اِس پیاسے بلوچ کی اتنی سی زمین ہے مگر وہ زمین بھی ان کے مقدر کی مانند سوکھی پڑی ہے، ان زمینوں میں چاول یا گندم نہیں ا±گ رہا وہاں دھول ا±ڑ رہی ہے۔ یہ سوئی گیس کی سر زمین ضلع ڈیرہ بگٹی پیر کوہ کی صورت حال ہے، جہاں پانی کی شدید قلت کے باعث ہیضے کی وباءسے کئی اموات کی خبریں ہیں۔ پانی کی قلت کے باعث مال مویشیاں تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں۔ پینے کی پانی کا قلت کے حوالے سے صورت حال تشویش ناک ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ جہاں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، گندا اور غیرمعیاری پانی پینے سے ڈائریا جیسی مہلک وبا پھیل گئی۔ ہیضے کے مزید 110 نئے کیسز سامنے آگئے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1557 تک جاپہنچی۔ اعدادوشمار کے مطابق تین روز کے دوران خاتون اور بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔


