کراچی بندرگاہ میں جاں بحق ہونے والے دونوں مزدور بدین میں سپرد خاک
بدین (انتخاب نیوز) کراچی بندرگاہ پر بحری جہاز میں جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کی آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی، ورثاء نے اطلاع ملتے ہی کراچی پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں وصول کرکے بدین نندو شہر کے قریب گاؤں احمد خان بھرگڑی منتقل کی ، محمد اسلم سموں اور حبیب اللہ سموں کی لاشیں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا، بعد ازاں دونوں کی تدفین کردی گئی،واضح رہے کہ دونوں افراد اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے کافی عرصہ سے کراچی میں مزدوری کررہے تھے اور گزشتہ روز جہاز کی ہیچ میں کام کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


