پشاور سے اغواء ہونیوالا بچہ کوئٹہ سے بازیاب

کوئٹہ(انتخاب نیوز) پشاور ہائی اسکول سے اغوا ہونے والا بچہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ امداد چوک پر چھوڑ دیا آٹھ جماعت کے طالب علم کو چھٹی کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی میں اغوا کر کے بد ترین جنسی تشدد کے بعد نیک دل انسان کو ملا جنہوں نے خیبر پختونخوا کے علاقے شب قدر میں معصوم بچے کے والدین سے رابطہ کر کے بچے کو والدین کے پاس بجھوا دیا تفصیلات کے مطابق چھ منی کو 13 سالہ طالب علم محمد طلحہ پشاور ہائی اسکول میں چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ گاڑی میں سوار مسلح نقاب پوشوں نے نشہ آور دوا سے بچے کو بے حوش کر کے اسلام آباد ایک مقام میں بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا جس کے بعد بچے کو اسلام آباد کوچ اڈے سے کوئٹہ کے لئے روانہ کیا منگل کو صبح سویرے کوئٹہ امداد چوک پر ٹریفک پولیس اہلکار نے بچے کو ایک نیک دل انسان کے حوالے کیا جنہوں نے بچے کے والدین سے شب قدر میں رابطہ کر کے انکی شناختی کارڈ اور بے فارم سے شناخت کے بعد بچے کو کوئٹہ سے اسلام آباد بھیج دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں