ایلون مسک کے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ی ہونے پر ٹوئٹر کی مارکیٹ قدر میں کمی کا امکان
واشنگٹن :امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی بانی ایلون مسک کی 44بلین ڈالرز کی ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے پر ٹوئٹر کی مارکیٹ قدر میں کمی کا امکان ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایلون مسک اس معاہدے سے دستبردار ہوئے تو ٹوئٹر خریدنے کے لیے موجودہ 44 بلین ڈالرز کی پیشکش کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کے مطابق، ٹوئٹر ڈیل کے سارے پتے صرف ایلون مسک کے ہاتھ میں ہیں۔اگر ایلون مسک ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو ٹوئٹر مارکیٹ قدر میں تقریبا 50فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
Load/Hide Comments


