گوادر مسقط پی آئی اے سروس پھر بند مسافر رل گئے

گوادر (بیورو رپورٹ) باکمال لوگ لاجواب سروس ، پی آئی اے نے گوادر ٹو مسقط عمان کے درمیان جاری اپنی سروس ایک مرتبہ پھر بند کر دی ، سی پیک کے حامل شہر کے باسیوں کو حاصل واحد بین الاقوامی سروس سے بھی محروم ہونا پڑا ، گوادر مسقط عمان کے درمیان سفر کرنے والے مسافر رل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے گوادر ٹو مسقط عمان کے درمیان جاری اپنی سروس ایک مرتبہ پھر بند کردی جس کی وجہ سے اس بین الاقوامی روٹ پر سفر کرنے والے گوادر کے مسافروں کو حاصل سفری سہولت سے محروم ہونا پڑا۔واضح رہے کہ گوادر کے شہریوں کی اسی فیصد سے زائد رشتے دار ہمسایہ ملک مسقط عمان میں مقیم ہیں اور وہ اپنے رشتے داروں کی دیدار بینی اور ویزٹ کے لیے پی آئی اے کی سروس سے آتے جاتے رہتے ہیں جس سے قومی ائیر لائن کو خاطر خواہ منافع ملتا ہے اور اس روٹ پر پی آئی اے کی یہ سروس گزشتہ کئی عرصے سے جاری تھی مگر جسے بند کرکے گوادر اور مسقط عمان کے درمیان ہوائی سفر کرنے والے افراد کو رہی سہی سہولت بھی ختم کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گوادر اور مسقط کی روٹ پر پی آئی اے کی بندش کے بعد اب گوادر کے مسافروں کو پی آئی اے میں سفر کرنے اور مسقط جانے کے لیئے تربت یا کہ کراچی جانا پڑے گا جوکہ کے مسافروں کے لئے الگ خرچہ اور پریشانی کا باعث ہوگا۔واضح رہے کہ گوادر سے مسقط عمان کے درمیان کا روٹ تربت کی نسبت قریب پڑتا ہے جس سے فیول کی بھی بچت ہوتی ہے لیکن گوادر روٹ کو ختم کر کے پی آئی اے نے اپنا ہوائی فاصلہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے فیول کے اخراجات بھی بڑھا دئیے۔نیز پی آئی اے کی تربت سے جو مسقط کے لیے فلائٹ اڈان بڑھتی ہے تو اسے پھر بھی گوادر کی فضائی حدود سے ہوکے مسقط کے لیے جانا ہوتا ہے۔ گوادر سے مسقط کے لئے پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافر اب رل گئے ہیں۔ اور ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام ، علاقے کے سینیٹر کہدہ بابر اور ایم این اے محمد اسلم بھوتانی سے اپیل کی کہ وہ گوادر کے مسافروں کی پریشانیوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اسمبلی فلور پر گوادر ٹو مسقط کے درمیان پی آئی اے کی بحالی کے لیے آواز اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں