کوئٹہ، زرعی یونیوسٹی کے مرکزی گیٹ پر یو ٹرن نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اہلیان زرعی یونیورسٹی کوئٹہ نے این ایچ اے حکام اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ زرعی یونیورسٹی گیٹ کے سامنے ڈائریکٹ کٹ کی بجائے یوٹرن شیپ ( (Uturn Shape کٹ بنوائے تاکہ آئے روز رونما ہونے والے سڑک حادثات سے کا تدارک ہوسکے۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اہل علاقہ نے کہاکہ گزشتہ روز بھی زرعی یونیورسٹی کے سامنے کٹ پر خواتین اساتذہ کو لے جانے والی سوزوکی کو مین روڈ پر تیز رفتاری گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سوزوکی وین میں خواتین مس پروین ، مس فرحت ، مس صائمہ سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ۔ اہلیان علاقہ کے مطابق یونیورسٹی گیٹ کے سامنے غیر ضروری کٹ کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں اس سے قبل بھی مذکورہ ہی کٹ پر ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں اس لئے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ جگہ پر مناسب کٹ ( Uturn Shap) بنایا جائے تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو۔


