حکومت تندہی کیساتھ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے، اکبر آسکانی

کوئٹہ: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حاجی میر اکبر آسکانی نے اپنے ایک بیان میں ڈیرہ بگٹی سوئی پیر کوہ میں وبائی امراض کے باعث قیمتی جانوں کے ضیا ع پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تندہی کے ساتھ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے چوکس ہے عوام کو یقین دلاتے ہیں وابائی امراض پر قابو پانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی و کمزوری نہیں دکھائی جائے گی صاف شفاف پانی کی فراہمی اور وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے طبی ماہرین ڈکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کو پیر کوہ میں پھیلنے والی وبائی امراض پر جلد قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا ہے حکومت وقت کم وسائل کے باوجود بلوچستان کی عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے پیر کوہ میں حالیہ انسانی المیہ پر جلد قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختصر مدت میں عوام کی داد رسی کے لئے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہے تعلیم صحت ذرائع ابنوشی صاف شفاف پانی کی فراہمی حکومت وقت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں لیکن کچھ ناگہانی آفات واقعات ایسے بھی ہوتے ہیں جو انسانی دست رس سے باہر ہوتے ہیں لیکن حکومت اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں انہوں کہاں قدرتی آفات وبائی امراض پر سیاست کرنے کے بجائے حکومتی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے جوں ہی ہیضہ پھیلنے کی خبر ملی تو حکومت نے کوئک رسپانس دیا جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے بچ گئی ہیں ہیضے میں مبتلا مریضوں کا بہترین علاج طبی ماہرین کے زیرنگرانی جاری ہے انہوں نے کہا کہ انسانی جان مال عزت حرمت سیاست بالاتر ہونی چاہیے غیر ضروری تنقید سے عوام کو بدزن کرکے سیاسی دکان داری چمکانے کے بجائے قومی جذبے کے ساتھ متاثرین کی امداد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں