عوام کا اعتماد واضع کرتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کریگی، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دو درجن سے زائد کونسلران بلدیاتی انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں،عوام کا اعتمادواضح کرتاہے کہ 29مئی کو مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،میاں محمدشہبازشریف عوامی مسائل کے حل اور عمران خان کی پیدا کردہ تباہی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مسلم لیگ(ن) کے کونسلران اپنے قائد میاں محمدنوازشریف اور میاں شہبازشریف کے وژن کوآگے بڑھاتے ہوئے اپنے عوام کے مسائل کے حل کی کوششیں کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے شیر کی نشان پر بلامقابلہ منتخب ہونے امیدواروں کومبارکباد پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ ابھی تو شروعات ہے 29مئی کو بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کومیاب کرکے سلیکٹڈ ونااہل ٹولے کو سرپرائز دے گی،تمام ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز، عہدیداران اور کارکنوں کاشکرگزارہیں کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے کونسلروں کو کامیاب بنائیں مسلم لیگ(ن) کے کونسلران مرکزی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی راہیں کھولیں گی،ژوب سے 4،خاران سے ایک،چاغی سے ایک،بارکھان سے ایک،سبی سے 2،نصیرآباد سے 4،دکی سے 3کونسلران بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں اس کے علاوہ سبی۔ نصیرآباد اور دکی سے تقریبا 17امیدواران نے مختلف کیثیگریز میں مسلم لیگ (ن)کے حمایت سے کامیابیاں حاصل کی ہیں،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی ترقی وخوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پی ٹی آئی سے ورثے میں ملنے والے مسائل کے حل میں وقت لگے گا میاں محمدشہبازشریف عوامی مسائل کے حل اور عمران خان کی پیدا کردہ تباہی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مسلم لیگ(ن) کے کونسلران اپنے قائد میاں محمدنوازشریف اور میاں شہبازشریف کے وژن کوآگے بڑھاتے ہوئے اپنے عوام کے مسائل کے حل کی کوششیں کرینگے۔


