بلدیہ بیلہ کے تحت ہیٹ ویو سے بچاﺅ کیلئے پانی کی سبیلیں

بیلہ (انتخاب نیوز) میونسپل کمیٹی بیلہ نے ہیٹ ویو سے بچاﺅ کیلئے پانی کی سبیلیں قائم کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی کی ہدایت اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی بیلا سردار فخرالزماں کی سرپرستی و نگرانی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے بچا کیلئے سول اسپتال بیلا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر چونگی بس اسٹاپ اور مین بازار میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کردی ہیں منگل کے روز ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بیلا سردار فخرالزماں نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی ہدایت پر گزشتہ چار دنوں سے بیلا ہیٹ ویو کے پیش نظر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں