اوتھل و نواح میںواٹر سپلائی ٹیوب ویل کی عدم بحالی کیخلاف احتجاج
اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل میں کہنواری و نواحی علاقوں کے مکینوںکا واٹر سپلائی ٹیوب ویل کی عدم بحالی پر احتجاج، قومی شاہراہ کو رکاٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، مسافر پریشان، پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد دو روز کے لئے احتجاج مو¿خر، قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح اوتھل کے علاقے کہنواری و مضافات کے علاقہ مکینوں نے پانی کی طویل بندش و ٹیوب ویل کے ڈیزل خریداری میں محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کے ذمہ داران کی مبینہ طور پر خرد برد کی کوشش ، علاقہ معززین سے ایس ڈی او کی بدکلامی کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ، احتجاج میں دو درجن کے قریب دیہاتوں کے علاقہ معززین معتبرین نے اپنے ہمراہ سینکڑوں علاقہ مکینوں نے شرکت کی ، احتجاج کی قیادت لسبیلہ کی سیاسی و قبائلی شخصیت وڈیرہ علی محمد گدور نے کی اس موقع پر زیروپوائنٹ ، پون ، مٹھی ، کہنواری سمیت دیگر مضافات کے علاقوں سے معززین علاقہ ان کے ہمراہ تھے ، احتجاج کے دوران مذاکرات کے لئے انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ آنے والے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کو مظاہرین نے کھری کھری سنا دی اور پی ایچ ای کے ذمہ داران سے مذاکرات سے انکار کردیا تاہم ایس ڈی او کی مبینہ طور پر دفتر میں سائلین سے ہونے والی بدکلامی کے معاملے کی وجہ سے ایس ڈی او مظاہرین سے مذاکرات کے دوران حرف عام تک بھی ادا نہ کرسکے، انتظامیہ میں ڈی ایس پی اوتھل عابد علی جدون و ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے انتھک کوششوں کے بعد علاقہ معزِزین سے دو روز تک احتجاج موخر کرکے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور محکمہ پی ایچ ای کے اعلی ذمہ داران سے مل بیٹھ کر بات کرنے کا وقت حاصل کیا اور احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کرانے میں کامیاب ہوئے ، پی ایچ ای کے ذمہ دار کی احتجاجی مظاہرین کے درمیان پہنچنے پر مظاہرین نے پی ایچ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایس ڈی او کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ، دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے علاقے میں پانی کی قلت کا سامنا ہے ، انتہائی اہم مقام پر واقع موضع کہنواری سمیت دیگر مضافات کے علاقہ مکین مکمل طور پر پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں لیکن پی ایچ ای حکام اپنی مبینہ کرپشن کی کوششوں میں مصروف ہیں اور مسائل کی جانب توجہ دلانے پر دفاتر میں بدکلامی کی جاتی ہے ، احتجاجی مظاہرین نے مذاکرات کے بعد اگلے دو روز کے لئے احتجاج موخر کیا اور وفد کی شکل میں ڈی ایس پی اوتھل و ایس ایچ او اوتھل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے ملاقات کرکے معاملے کے حل کے لئے آمادہ ہوئے ۔


