اوستہ محمد، گیس پائپ لائن میں پانی جمع ہوگیا، صارفین گیس سے محروم

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد میں گیس پائپ لائن میں پانی جمع صارفین گیس سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے گیس کے مین پائپ لائن میں نالی کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے افغان گلی، شاہی بازار، سمیجہ گلی اور ان سے ملحقہ دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی بند، صارفین پریشان ہیں لیکن گیس والوں کا کوئی حساس نہیں اگر توجہ نہیں دی گئی تو جلد احتجاج کی کال دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں