فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے گرفتار

اسلام آباد(انتخاب نیوز) سوشل میڈیا پر پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے۔ میجر جنرل ریٹائرڈ فیصل مشتاق اور میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کے نام سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، پاک فوج کے سینئر افسران کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جارہا تھا۔ تاثر دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جارہی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کرکے جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں