افغان حکومت کا ٹی وی نشریاتی پروگرام میں خواتین کو نقاب کرنے کا حکم
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے افغانستان میں ٹی وی نشریات کا حصہ بنانے والی تمام خواتین کو نشریات کے دوران چہرے کو نقاب سے ڈھانپنے کا حکم دیا ہے۔ افغان وزارت امربالمعروف ونہی عن المنکر کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق افغانستان میں تمام میڈیا اداروں میں کام کرنے والی تمام خواتین پر ہوگا۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 7 مئی کو طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عوامی مقامات پر تمام خواتین کو مکمل برقع پہننے کا حکم دیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین عوامی مقامات پر سر سے پاو¿ں تک ڈھانپنے والا برقع پہنیں۔ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سر سے پاو¿ں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔
Load/Hide Comments


