ڈیرہ مراد جمالی، تیس روز سے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

ڈیرہ مراد جمالی(انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی شہر میں تیس روز سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مذہبی جماعتوں شہری ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی کا ل پر ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ایکس ای این کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی جس سے تمام کاروبار بند رہنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر بھر میں پانی قلت کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ نے ٹینکروں کے ذریعے شہر میں پینے کا پانی فراہم کرنا شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی شہر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی چار واٹر سپلائیز ہونے کے باوجود تیس روز سے شہر بھی میں پینے کے پانی کی شدید قلت پید ا ہوگئی گھروں مساجد تعلیمی اداروں پانی ناپید ہوگیا ہے جس کے خلاف جمعہ کے روز پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مذہبی جماعتوں شہری ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی کا ل پر ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد رضیہ سلطانہ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جس سے تمام کاروبار بند رہنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر بھر میں پانی قلت کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ نے ٹینکروں کے ذریعے شہر میں پینے کا پانی فراہم کرنا شروع کردیا ہے مولوی نواب دین ڈومکی بلدیاتی کو نسلر کے امیدوار خان جان بنگلزئی کامریڈ تاج بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی چار واٹر سپلائیز ہونے کے باوجود تیس روز سے شہر بھی میں پینے کے پانی کی شدید قلت پید ا ہوگئی ہے گھروں مساجد تعلیمی اداروں پانی ناپید ہوگیا ہے ٹینکر مافیاء نے تین ہزار روپے پانی کا ٹینکر فروخت کرنا شروع کردیا ہے شدید گرمی میں عوام پریشان ہے لیکن با اثر ایکس ای این کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہیں جس کے خلاف جمعہ کے روز پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مذہبی جماعتوں شہری ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کی کا ل پر ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد رضیہ سلطانہ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی وزیراعلی بلوچستان سیکریڑی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کمشنر نصیرڈویژن ڈپٹی کمشنر نصیرآباد شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ ایکس ای این کا فوری تبادلہ کریں بصورت ہڑتال اور ریلیوں کا سلسلہ بڑھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں