عدالت نے نورجہان بلوچ کی ضمانت پر فیصلہ پیر تک موخر کردیا

تربت: عدالت نے نورجہان بلوچ کی ضمانت پر فیصلہ پیر تک موخر کردیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی نے ہوشاپ سے لاپتہ کیے گئے خاتون نورجہان بلوچ کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ دینے کے بجائے اسے پیر تک موخر کردیا ہے۔کل نورجہان بلوچ کے وکلا نے عدالت کے سامنے اپنے دلائل مکمل کئے تھے اور عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ آج ہفتے کے لیے مقرر کیا تھا تاہم آج بھی کیس کا فیصلہ نہ ہوسکا اور عدالت نے نورجہان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پیر تک موخر کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں