تحریک عدم اعتماد کا آنا صوبے کی بہتری میں نہیں، ناکام بنائیں گے، اسد بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ بہترین حکمت عملی سے تحریک عدم اعتمادم ناکام بنائیں گے میرعبدالقدوس بزنجو کوبی اے پی کے 14ارکان نے پارلیمانی لیڈر بنایاہے جام کمال اخلاقی جرأت کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کراتے جام کمال مشاورت کم کرتے ہیں تحریک عدم اعتماد کا آنا صوبے کی بہتری میں نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جام صاحب نے بغیر کلکولیشن کے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے، جون میں بجٹ لایا جارہاہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وفاق سے آئندہ بجٹ میں فائدہ لیا جاتا،تحریک عدم اعتماد کا وقت سہی نہیں، تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرتے ہیں، میر اسد بلوچ نے کہاکہ باپ پارٹی کے 18 اراکین میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہاکہ پارٹی فیصلے سے منحرف ہونے والوں کو شوکاذ نوٹس مل سکتا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئی صدر نہیں، آئندہ بجٹ میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد لائی گئی ہے، میر قدوس بزنجو کو 14 لوگوں نے اپنا پالیمانی لیڈر بنایا، میر اسد بلوچ نے کہاکہ جام کمال کا اخلاقی جرت کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کروا دیتے، جام کمال مشورہ کم لیتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کا آنا صوبے کی بہتری میں نہیں، بہترین حکمت عملی کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں