سبی، گرمی میں اضافہ، سڑکیں ویران، کاروبار زندگی مفلوج

سبی (انتخاب نیوز) گرد آلود گرم ہواؤں نے سبی وگردونواح میں گرمی میں اضافہ،درجہ حرات میں مسلسل اضافہ، سڑکیں ویران لوڈ شیڈنگ نے گھریلوں اور کاروبار زندگی مفلوج کر دی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سبی اور اسکے گردنواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جمعہ سے چلنے والی گر د آلود ہواؤں کے باعث، گرمی میں اضافہ ہوجانے سے معمولات زندگی بھی شدید متاثر رہی اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کیساتھ ساتھ سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے گرمی میں اضافے کیساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات سمیت برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا، گرمی کی شدت میں کیسکو کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھرآنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جس کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں