بیلہ، پی ایچ ای افسران کا چھٹی والے دن بھی اسکیموں کا معائنہ

بیلہ (انتخاب نیوز) عوامی پریس کلب بیلا کی خبروں کا اثر پی ایچ ای کے افسران چھٹی والے دن بھی اسکیموں کا معائنہ کرنے پہنچ گئے تفصیل کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چیف انجینئرز نظام الدین جوگیزئی آغا عمران شاہ اور اے سی ای اعظم زرغون اتوار کے روز بیلا پہنچے جہاں انہوں نے ہاشمانی واٹر سپلائی بور اسکیم مین بازار محلہ ٹیپ ایری گیشن پی وی سی پائپ لائینز اسکیموں کا معائنہ کیا واضع رہے کہ پی ایچ ای کے یہ افسران ہفتہ کے روز بھی بیلا آئے تھے اور اسکیموں کا معائنہ کئے بغیر چلے گئے تھے عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں نے اپنے اخبارات میں اس معاملے کو اجاگر کیا جس پر افسران نے اتوار کے روز چھٹی والے دن بھی اسکیموں کا معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں