فلپائن، صوبہ باتانگاس میں 6.1 شدت زلزلے کے جھٹکے

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے صوبہ باتانگاس میں 61 شدت زلزلے کے جھٹکے۔ فلپائنی سسمولوجی انسٹیوٹیوٹ کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 50 منٹ پر یہ زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کا مرکز زیر زمین 132 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے جس کا مرکز صوبائی شہر کالا تاگان سے 21 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ حکام نے زلزلے کے مزید جھٹکوں کے بارے میں بھی متنبہ کیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے، منیلا، بولوجان اور اوریئنٹل منڈورو نامی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں