گرفتاری کیلئے فورسز کی باری نفری بلائی گئی ہے, ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ(انتخاب نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ہماری گرفتاری کیلئے فورسز کی بھاری نفری شیلنگ گنز ولاٹیوں کے ساتھ اور بڑی تعداد میں پریزنر ٹرکس بلائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری گرفتاری کےبعدبھی احتجاج کو جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماراسادہ مطالبہ ہےکہ25اپریل کوگچک پنجگورسےاغواشدہ خواتین وبچوں اورنورجان کو عدالتوں کےسامنےپیش کیاجائے۔خیال رہے کہ آج کوئٹہ گورنر ہاوس کے سامنے بی وائی سی اور وی بی ایم پی سمیت مخلتف تنظیموں نے لاپتہ بلوچ خواتین کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں