ماشکیل، کھمبے گرنے کے باعث دوسرے روز بھی بجلی کی فراہمی معطل
ماشکیل (انتخاب نیوز) گزشتہ دن بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں طوفانی ہواں کی باعث بجلی کے مین لائن کے تین کھمبے گرنے کے باعث آج دوسرے دن میں بھی ہمسایہ ملک ایران سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماشکیل میں مین لائن کے تین کھمبے گرنے اور ساتھ کھمبے کریک ہونے کی وجہ سے ماشکیل شہر میں بجلی نہیں ہے ماشکیل ریگستانی علاقہ ہونے کی باعث گرمیوں کے سیزن میں طوفانی ہواں کی لپیٹ میں ہوتی ہے اور مین لائن سے روز کھمبے زمین بوس ہوتے ہیں ہمسایہ ملک ایران سے ملنے والی بجلی کے مین لائن کے کھمبوں کا اب تک کوئی مستقل حل کی حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے ہیں اس وقت اسی ہزار نفوس پر مشتمل سرحدی تحصیل ماشکیل میں بجلی معطل ہے شدید گرمی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت عوامی نمائندوں چیف کیسکو اور متعلقہ حکام سے شہر کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے حوالے سے فوری طور پر نوٹس لینے اور کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


