بی اے پی کے پارٹی صدر جام کمال ہی ہیں، نوابزادہ طارق مگسی

گنداواہ (انتخاب نیوز) رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ بی اے پی کے پارٹی صدر جام کمال ہی ہیں اور پارٹی کے 24ارکان ہیں جن میں اکثریت ہمارے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیف آباد میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مگسی پینل کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہیں اسلئے حلقہ میں زیادہ تر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں ان سب کا تعلق ہمارے پینل سے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس عمل کی تکمیل ہو کیونکہ مقامی حکومتوں سے عوام کے مسائل حل ہونگے اور انھیں بنیادی سہولتوں میں فراہمی میں مدد ملے گی انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے اس کو کامیاب کرینگے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ کے عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے جھل مگسی 132کے وی گریڈ سے 33 ہزار ٹرانسمیشن لائن کی منظوری ہوچکی ہے جس کیلئے چیف ایگزیکٹو کیسکو سے ہوئی ہے جلد ہی اپروئل ملنے کے بعد کام شروع ہوجائے گا ایم سی گنداواہ کو فائربریگیڈ کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ بہترین حکمت عملی اور اتحادیوں سے ملکر تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے بی اے پی کے صدر جام کمال ہی ہیں اور بی اے پی کے 24 ارکان ہیں جن میں ہمیں اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں