محکمہ تعلیم نوشکی کی عمارت لینڈ مافیا سے واگزار کرائی جائے، گورنمنٹ ٹیچرز یونین

نوشکی (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نوشکی نے ماڈل ہائی سکول نوشکی کے باالمقابل محکمہ تعلیم کی عمارت پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضے کی کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہوے کہا ہے۔ کہ محکمہ تعلیم کو لاوارث سمجھ کر اس کے عمارتوں اور زمین کو قبضہ کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ جس کی اجازت جی ٹی اے نوشکی کسی کو بھی نہیں دیتی۔یہ محکمہ تعلیم نوشکی کی ملکیت اور اثاثہ ہے۔ جس پر اس سے پہلے بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی گی جو بعد میں ضلعی تعلمی افیسران کی جانب سے ناکام بنادیاگیا اور ایک بار پھر یہ مذموم کوشش کی جارہی ہے۔لہذا جی ٹی اے نوشکی ضلعی انتظامیہ نوشکی اور دیگر بالا حکام سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ فوری نوٹس لے کر قبضہ مافیا کے خلاف کاروای کریں۔انہوں نے نوشکی کے تمام سیاسی پارٹیز، سوشل ایکٹیوسٹس، این جی اوز اور تعلیم دوست اور باشعور عوام سے بھی اپیل کی لینڈ مافیا کے قبضہ گیری کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔جی ٹی اے نوشکی ایسے عناصر کو خبردار کرنا چاہتی ہے کہ آندہ اگر محکمہ تعلیم کی زمین پر ناجاز قبضہ کرنے کی کوشش کی گی تو جی ٹی اے نوشکی پرزور احتجاجی مظاہرہ کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں