وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد 26 مئی کے اجلاس میں پیش ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے 26 مئی کے اسمبلی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 26 مئی کو بلانے کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ سے آنے والی سمری قائم مقام اسپیکر کو بھجوادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 مئی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک اعتماد پیش ہوگی  اور 26 مئی کے بعد 3 سے 7 روز بحث اور ووٹنگ کیلئے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف ان ہی کے جماعت کے 7 اراکین سمیت 14اراکین نے تحریک عدم اعتماد 18 مئی کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں