سندھ ہائیکورٹ،دہری شہریت نااہلی کیس میں فیصل واوڈا کو دوبارہ نوٹس جاری

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے دہری شہریت کیخلاف نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کیخلاف نااہلی کے کیس ہوئی،عدالت نے فیصل واوڈا کو پیشی کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فیصل واوڈا کے اسلام آباوالے ایڈریشن پر نوٹس بھیجنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہا کہ 10 مارچ کو الیکشن کمیشن میں کیس چلے گا تو اس کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے،ہوسکتا ہے اس دوران الیکشن کمیشن کافیصلہ آجائے،عدالت نے دہری شہریت کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں