تحصیل نال کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک سسٹم سست، صارفین کو مشکلات

نال (انتخاب نیوز) تحصیل نال کے علاقے ڈھل تیغاپ خرمستان مروکی ہزار گنجی سمیت دیگر علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورک و انٹرنیٹ سسٹم سست روی کا شکار، گزشتہ کئی دنوں سے یوفون کے سگنل اور نیٹ سسٹم سست، صارفین مشکلات سے دو چار۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نال میں موبائل فون نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سسٹم سست روی کاشکارہے گزشتہ کئی دنوں سے یوفون کے سگنل اور نیٹ سسٹم سست اور نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے صارفین کوسخت مشکلات کاسامنا ہے ضروری کال ملانے اور ڈاون لوڈنگ اوراپلوڈکےلئے گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جسکی وجہ سے صارفین ذہنی کوفت اٹھا رہے ہیں جبکہ صارفین کے ہزاروں روپے کی نیٹ پیکج استعمال کئے بغیرضائع ہونے لگی ہیں۔ یوفون کے نال میں فرضی طور پر نام کے سروس کی شکل میں موجود ہے مگر کسی بھی کمپنی کا نیٹ نظام 3G اور 4G نہ ہونے کے برابر ہے، موبائل کمپنیاں تو آئےروز پیکج رقم میں اضافہ کرتے چلے آرہے ہیں مگر نیٹ ورک اور ڈیٹا نظام کو بہتر بنانے کےلئے تیار نہیں۔ کمبی ڈھل چنال تیغاپ خرمستان مروکی ہزار گنجی ایریاز میں سگنل انتہائی کم ہیں، بعض اوقات کال کے دوران آواز بھی ڈراپ ہوجاتی ہے۔ نال کے عوامی حلقوں نے یوفون انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نیٹ ورک نظام کو بہتر بنا کر تیز کریں تاکہ صارفین کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں