بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے اپنے ایک بیان میں مشیر داخلہ نے عوام پر زور دیا کہ ووٹ کی طاقت کا درست استعمال یقینی بنانے کا مقصد مستقبل کا تحفظ اور پائیدار تعمیر و ترقی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر قیادت موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام اظہار رائے کے لیے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاہ صوبے کے تمام اضلاع میں انتہائی شفاف انداز میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ان انتخابات میں شرکت کرکے اپنا قومی فریضہ نبھائیں اور اپنے ووٹ کا جمہوری حق استعمال کرکے موثر بلدیاتی نظام کی تشکیل کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں