بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا سیکورٹی پلان مرتب، 21 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ وقبائلی امور وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے32اضلاع کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے21ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہونگے احساس ترین پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے،فل پرف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے امن وامان سے متعلق اجلاسز میں صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو ہونگے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے 32اضلاع کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے21ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہونگے احساس ترین پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج اور ایف سی کو کوئیک ریسانس فورس کے طور پر رکھا گیا ہے حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے فل پرف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے امن وامان سے متعلق اجلاسز میں صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے عوام کو حق رائے کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عوام ووٹ کا استعمال کرکے اپنے حق رائے دہی میں ضرور حصہ لے عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں