اے این ایف کی کارراوئی، پشین سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے پشین میں کی گئی کارروائی میں 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق انٹیلی جنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اور ضلع پشین کراچی روڈ پر واقع کلی شبیزئی کیغیر آباد مقام پر ذخیرہ کی گئی 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی۔اے این ایف حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اتنی بھاری مقدار میں قبضے میں لی گئی منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی اور بعدازاں ساحلی علاقوں کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، تاہم اے این ایف کی برووقت کارروائی میں یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔
Load/Hide Comments


