تربت کی ضلعی انتظامیہ الیکشن میں جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت پریس کلب کے پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن تربت کی 52 جنرل نشستوں پر نیشنل پارٹی نے دس نشستیں بلامقابلہ جیت لی ہیں۔ کارپوریشن کی 39 نشستوں پر مقابلہ ہوگا، جس میں نیشنل پارٹی کی پوزیشن سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ الیکشن میں جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔ الیکشن ڈیوٹی پر انتظامیہ نے جانبداری کی اور ہمارے پولنگ اسٹیشنز پر مخالفین کے من پسند افراد ڈیوٹی پر تعینات کیے ہیں۔ انتظامیہ کی جانبداری کیخلاف کل نیشنل پارٹی ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی پوزیشن بلوچستان کے ہر ضلع میں بہتر ہوئی ہے۔ پشتون اضلاع میں بھی ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قوم پرست، وطن دوست اور قومی، جمہوری پارٹی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے پارٹی کارکنان ضابطہ اخلاق کی پابندی کرکے پر امن رہیں، یہی پیغام دیگر سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کو بھی دیتا ہوں کہ وہ الیکشن میں پرامن اور جمہوری روایات کی پاسداری کرکے پولنگ کو کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں