پیٹرول مہنگا، کراچی میں اعلیٰ گریڈ کے افسر موٹر سائیکل چلانے لگے

کراچی (انتخاب نیوز) پیٹرول مہنگا ہونے سے کراچی میں اعلیٰ گریڈ کے حامل کمیشنڈ سرکاری افسران بھی پریشان ہوگئے ہیں۔ ایف بی آر کے ماتحت محکمے ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن آئی آر کراچی میں تعینات 38 کامن سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر آصف ابڑو نے پیٹرول مہنگا ہونے پر حل ڈھونڈ لیا ہے۔ ایف بی آر کے مذکورہ ڈپٹی کمشنر نے پیٹرول دسترس سے باہر ہونے پر جمعہ سے گاڑی چلانا چھوڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے موٹرسائیکل پر دفتر جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنخواہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے ہے اور اس تنخواہ میں گاڑی کا پیٹرول پورا نہیں کرسکتے، مہنگائی سے تنگ آکر اس کا مقابلہ کرنے کے لیے موٹرسائیکل کے استعمال پر مجبور ہوا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں