کوئٹہ، کیسکو کی نا دہندگان کیخلا ف کارروائی، 11ٹرانسفارمر اتار لئے

کوئٹہ: کیسکوکے غیر قانونی اور نادہندگان کے خلاف کارروائی میں مجموعی طورپر11ٹرانسفارمرزاتارلئے گئے۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی غیرقانونی برقی کنکشنز اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے سپیزنڈسب ڈویڑن کی ٹیم نے غیر قانونی کنکشنز اور نادہندگان خلا ف کارروائی کی اس دوران دشت کے علاقے میں 5ٹرانسفارمز ا تار دیئے جن میں 4نادہندگان جبکہ ایک غیر قانونی ٹرانسفارمر شامل ہیں۔ اسی طرح پشین سرکل کے تحت خانوزئی سب ڈویڑن کی ٹیم نے بھی کاروائی کے دوران 6ٹرانسفارمرز ا تاردیئے جن میں 4غیر رجسٹرڈ جبکہ دو زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز شامل ہیں۔واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں صوبہ بھرمیں غیر قانونی برقی کنکشنز کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے لہذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے غیر قانونی کنکشز اور کنڈے فورا ہٹا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں