کورونا، بلوچستان میں 2000سے زائد افراد کے ٹیسٹ کے نتائج التوا ء کا شکار
کوئٹہ:محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے پالیسی تبدیل کر دی صوبے کے واحد فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم لیبارٹری کا شہریوں کا مزید سیمپل لینے سے انکار کر دیا محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے کے فاطمہ جناح ہسپتال کورونا لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے حوالے سے پالیسی تبدیل کردی گئی ہے اب صرف واضح علامات کے حامل افراد کے ہی ٹیسٹ ہونگے جبکہ مشتبہ افراد کے ٹیسٹ گھر میں 14دن قرنطینہ مکمل ہونے کی صورت میں ہی کئے جائینگے حکام کے مطابق محدود ٹیسٹ کی صلاحیت کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے متاثرہ اضلاع میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دن بدن مزید تیزی آرہی ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹنگ کے عمل کی پالیسی کو تبدیل کر کے براہ راست لیبارٹری کا شہریوں کا مزید سیمپل لینے سے انکار کر دیا ہے فاطمہ جناح ہسپتال لیب میں 2ہزار سے زائد افراد کے سیمپل التواء کا شکار ہیں۔