انتظامیہ کی یک طرفہ فیصلے بلدیاتی انتخابات کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے، صادق عمرانی

تمبو:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نصیرآباد انتظامیہ یک طرفہ فیصلے بلدیاتی انتخابات کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے نااہل اور غلام انتظامیہ یکطرفہ اقدامات کرکے اپوزیشن کی کامیابی کو شکست میں تبدیل کرنے کیلئے غیر آئینی اوع اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اپوزیشن قائدین کی نظربندی کا فیصلہ انتظامیہ کی مکمل جانبداری کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حکومتی مشینری کا استعمال غیر آئینی اور شفاف انتخابات کی قلعی کھول دینے کے مترادف ہے حکومت اپوزیشن اور عوامی عدالت میں ناکامی کے باعث انتظامیہ کے زریعے انتقامی سیاست کر رہی ہے ہمارے امیدواروں کو دھونس دھمکی اغوا اور بلیک میل کرکے انہیں زبردستی انتخابی میدان سے دور کر رہے ہیں ہم سیاسی لوگ ہیں ہمارا مقابلہ سیاسی میدان میں کیا جائے تو ان شا اللہ ہم عوامی عدالت میں عوامی طاقت سے ان کی ضمانتیں ضبط کرا دینگے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ار اور اے ار اوز مکمل جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی الیکشن کمیشن نصیرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور انتظامیہ کی جانبداری کا نوٹس لیں تاکہ انتظامات شفاف ہوں بصورت دیگر اپوزیشن اتحاد سخت لائحہ عمل مرتب کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری نااہل انتظامیہ پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں